امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر اہم امریکی سیاستدانوں کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق آصف مرچنٹ اپریل 2024 میں پاکستان سے امریکا پہنچے تھے۔ انہیں 12 جولائی 2024 کو امریکی ریاست ٹیکساس میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پاکستان واپسی کی پرواز کے لیے روانہ ہونے کی تیاری کر رہے تھے۔ ان کی گرفتاری پنسلوانیا کے علاقے بٹلر میں ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے سے ایک روز قبل عمل میں آئی تھی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے امریکی محکمہ انصاف کے جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ نیویارک کے علاقے بروکلین کی وفاقی عدالت کے جج ایرک آر کومیٹی نے منگل کو 48 سالہ آصف مرچنٹ کو 330 ماہ قید (27 سال 6 ماہ) کی سزا سنائی۔ رائٹرز کے مطابق آصف مرچنٹ کو امریکا میں سرحد پار دہشت گردی کی کارروائی کرنے کی کوشش اور رقم دے کر قتل کروانے کی سازش کے 2 الزامات میں مجرم قرار دیا گیا۔
نوٹ: خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔
