“جج صاحبان سے کوئی رعایت نہیں مانگتا، انصاف کے تقاضے کے طور پر میری صرف یہ درخواست ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کیا جائے اور طبی حالت کے مطابق مناسب علاج فراہم کیا جائے۔ میں صرف اسی صورت اپنی بے گناہی ثابت کرسکوں گا جب زندہ رہوں گا۔ معزز جج صاحبان سے اپیل ہے کہ بہت دیر ہونے سے پہلے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔”
یہ وہ الفاظ ہیں جو سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے نام ایک کھلے خط کے آخری پیراگراف میں لکھے ہیں۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ خط ان کے وکیل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان سلمان صفدر کے ذریعے سامنے آیا ہے۔ اس خط کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی اس خط کو پوسٹ کرکے اپنے ردِعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
I call upon Authorities and CJP to consider the request of Former PM Imran Khan and implement Court order in letter and the spirit!!!
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 16, 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وابستہ رہنے والے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ وہ حکام اور چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی درخواست پر غور کریں اور عدالتی احکامات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنائیں۔
سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ عمران خان نے اپنے وکیل کے ذریعے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ انہیں کس بھی وقت برین ہیمریج (دماغ میں خون جمنے) یا دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔
Former Prime Minister @ImranKhanPTI wrote a letter to Chief Justice of Pakistan through his lawyer and informed him that he can suffer brain hemorrhage or cardiac arrest anytime. He requested to implement the court orders about providing medical facilities. He requested medical care urgently. Letter was delivered to CJP through Salman Safdar advocate. Imran Khan dictated this letter during a meeting with his lawyers last week.
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) November 16, 2026
حامد میر نے لکھا کہ عمران خان نے طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل درآمد اور فوری طبی علاج کی درخواست کی ہے۔
سینئر صحافی کے مطابق عمران خان نے گزشتہ ہفتے اپنے وکلا سے ملاقات کے دوران یہ خط لکھوایا تھا۔
صحافی اور عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرا الحسن نے عمران خان کے خط کے الفاظ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”دعا ہے کہ اللہ عمران خان کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور جلد ان کی رہائی ممکن ہو۔“
“زندہ رہوں گا تو اپنی بے گناہی ثابت کر سکوں گا” بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان صاحب کا خط چیف جسٹس آف پاکستان کو پہنچا دیا۔ خان صاحب نے خط میں خود کو برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
دُعا ہے کہ اللہ عمران خان کو صحتِ کاملہ عطاء فرمائے اور جلد اُن کی رہائی ممکن ہو۔— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) November 16, 2026
پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے عمران خان کا خط شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”اڈیالہ جیل کی خاموشی سے عمران خان کا کھلا خط پاکستان کے معزز چیف جسٹسز کے سامنے رکھا گیا ہے۔“
From the silence of Adiala Jail, an open letter of my leader Mr Imran Khan is placed before the Honourable Chief Justices of Pakistan
“اڈیالہ جیل کی خاموشی سے عمران خان کا کھلا خط پاکستان کے معزز چیف جسٹسز کے سامنے رکھا گیا ہے https://t.co/46TYnOmboW— Sheikh Waqas Akram (@SheikhWaqqas) November 16, 2026
سپریم کورٹ کی خبریں کور کرنے والے صحافی حسنات ملک نے ایکس پوسٹ میں عمران خط کا ایک حصہ شیئر کیا جس کے مطابق قیدِ تنہائی میں ان کا بلڈ پریشر بے قابو ہو گیا ہے۔ پہلے یہ 130 تھا، پھر 150 ہوا، پھر 170 اور گزشتہ ہفتے 10 نومبر 2026 کو یہ 192 اور 193 تک پہنچ گیا۔
شیئر کردہ خط کے متن کے مطابق عمران خان کے بقول اب ڈاکٹرز انہیں بتاتے ہیں کہ انہیں دل کا دورہ پڑنے اور بریج ہیمریج کا شدید خطرہ ہے۔ ان کے دل کو پہلے ہی نقصان پہنچ چکا ہے۔ اب 74 سال کی عمر میں مسلسل اس اذیت ناک صورتِ حال نے انہیں ایسی حالت میں پہنچا دیا ہے جہاں شاید وہ زندہ واپس نہ آ سکیں۔
“In solitary confinement, my blood pressure has become uncontrolled: 130, then 150, then 170, and last week 192 and 193 on 10.11.2026. The doctors now tell me that I am highly vulnerable to a brain haemorrhage and cardiac arrest, and that my heart has already suffered damage. At seventy-four, this unrelenting state is taking me to a place from which I may not retum alive”says Imran Khan in letter written to three chief justices.
— Hasnaat Malik (@HasnaatMalik) November 16, 2026
سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے لکھا کہ چیف جسٹس کے نام عمران خان کے خط کا خلاصہ۔ انہیں روزانہ 22 گھنٹے تنہائی میں رکھا جاتا ہے۔ رواں سال مارچ سے انہیں اپنے بیٹوں سے بات کی اجازت نہیں۔ سوائے 11 ماہ کے دوران چار وکلا سے ملاقات کے علاوہ گزشتہ ایک سال سے انہیں وکلا، اہلِ خانہ اور دیگر افراد سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
Imran khan’s letter to the Chief Justice, Summary of the letter:
1. 22 hours daily in solitary confinement.
2. Not allowed to speak with sons since March this year
3. No interaction with lawyers (except 4 in 11 months), family and others since last one year.
He is former PM , has given outstanding service to this country. How cruel is all this.
Where is justice for Imran Khan— Mohammad Zubair (@Real_MZubair) November 16, 2026
محمد زبیر نے لکھا کہ وہ سابق وزیرِ اعظم ہیں اور انہوں نے ملک کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کے ساتھ یہ سب کچھ کس قدر بے رحمانہ ہے! عمران خان کے لیے انصاف کہاں ہے؟
پی ٹی آئی رہنما اور صوبائی وزیر شفیع جان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ عمران خان کی صحت اور زندگی کا معاملہ کسی سیاسی اختلافات یا انتقامی سیاست کا موضوع نہیں ہونا چاہیے۔ اڈیالہ جیل سے چیف جسٹسز کے نام ان کا خط انتہائی اہم اور تشویش ناک ہے۔
عمران خان کی صحت اور زندگی کا معاملہ کسی سیاسی اختلاف یا انتقامی سیاست کا موضوع نہیں ہونا چاہیے۔ اڈیالہ جیل سے چیف جسٹس صاحبان کے نام ان کا خط انتہائی اہم اور تشویشناک ہے۔
عمران خان نے اپنی بگڑتی ہوئی صحت، دماغی شریان پھٹنے اور دل کے دورے کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر فوری طبی علاج اور اسپتال منتقلی کی اپیل کی ہے۔
سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد، شفاف میڈیکل بورڈ کی تشکیل اور ماہر ڈاکٹروں تک رسائی یقینی بنائی جائے۔ بشریٰ بی بی کو بھی مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انسانی ہمدردی، آئین اور قانون کے تقاضوں کو مقدم رکھتے ہوئے عمران خان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے۔
صحت اور زندگی بنیادی انسانی حقوق ہیں، انہیں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہونا چاہیے۔
— Shafi Jan (@ShafiJanPTI) November 16, 2026
واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ تین سال سے زائد عرصے سے جیل میں قید ہیں اور ان کے خلاف مختلف عدالتوں میں درجنوں مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔ سابق وزیرِ اعظم کے وکلا کا مؤقف ہے کہ وہ کئی مقدمات میں بری ہو چکے ہیں یا ان کی سزائیں معطل یا کالعدم ہوئی ہیں، تاہم متعدد مقدمات اب بھی زیرِ سماعت ہیں۔
عمران خان کے مطابق 18 اگست 2026 کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے طبی بنیادوں پر اہم احکامات جاری کیے تھے جس میں دو روز کے دوران شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے اور ماہرین پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیا گیا تھا۔
ان کے بقول، عدالتی حکم کے مطابق ہفتہ وار اہل خانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے ہفتے میں دو بار فون پر بات کی اجازت بھی دی گئی تھی لیکن طبی علاج اور اہلِ خانہ سے ملاقات کے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوا۔
