ٹوئٹر کے سابق ایگزیکٹوز کا ایلون مسک پر مقدمہ، 128 ملین ڈالرز ادا کرنے کا مطالبہ

ٹوئٹر کے سابق ایگزیکٹوز کا ایلون مسک پر مقدمہ، 128 ملین ڈالرز ادا کرنے کا مطالبہ

فوٹو: فائل


ٹوئٹر کے سابق ایگزیکٹوز نے ایکس کے مالک ایلون مسک پر مقدمہ کرتے ہوئے 128 ملین ڈالرز ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان چیف ایگزیکٹوز میں بھارت کے پراگ اگروال بھی شامل ہیں۔ اِن اعلیٰ افسروں کا کہنا ہے کہ 2022 میں ایلون مسک نے کمپنی کا اختیار سنبھالا تو وہ ملازمتوں سے محروم ہوگئے۔

ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 18 ارب ڈالرز کی کمی

مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایلون مسک نے انہیں بغیر کسی وجہ کے نوکری سے نکال دیا، پھر جعلی وجوہات بنائیں اور اپنے فیصلے کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی مختلف کمپنیوں کے ملازمین کو نوکریاں دیں۔

مقدمے میں مطالبہ کیا گیا کہ ایلون مسک ہرجانے کے طور پر 128 ملین ڈالرز ادا کریں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں