وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے پاکستان بنگلا دیش سمیت تمام دوست ممالک کواہمیت دیتا ہے جبکہ جنوبی ایشیا کی ترقی اور خوشحالی کیلئے باہمی تعاون کا فروغ ناگزیر ہے۔
بنگلا دیش کے سول سرونٹس وفد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بنگلا دیش کیلئے نیک خواہشات رکھتا ہے اوربرادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بنگلا دیشی افسران کا یہ وفد پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان قائم نالج کوریڈور کے تحت ایگزیکٹو لیڈرشپ ٹریننگ پروگرام میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود ہے ۔
تربیتی پروگرام ایگزیکٹو ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ اور نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان علم، تجربات اور سرکاری اداروں کی سطح پر تعاون کو فروغ دینا ہے۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 addressed a delegation of 35 senior civil servants from Bangladesh at the Ministry of Foreign Affairs today. The delegation is participating in the Executive Leadership Training Programme organised by the Executive Development Institute, National School of Public Policy, under the Pakistan–Bangladesh Knowledge Corridor.
Warmly welcoming the delegation, the DPM/FM highlighted the bonds of friendship and cultural affinities between Pakistan and Bangladesh. He welcomed the positive momentum in bilateral relations and reaffirmed Pakistan’s commitment to strengthening ties in a spirit of mutual respect, trust and goodwill.
The DPM/FM underscored the Knowledge Corridor’s role in promoting education, professional training and institutional exchanges. He expressed hope that the programme would facilitate the sharing of experiences in governance and public administration while fostering lasting professional links and friendships.
The DPM/FM wished the delegates a productive and memorable stay in Pakistan.
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 18, 2026
وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے باہمی احترام، اعتماد اور خیرسگالی کی بنیاد پر تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے پاکستان اور بنگلا دیش نالج کوریڈور کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور ادارہ جاتی تبادلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ اس تربیتی پروگرام کے ذریعے دونوں ممالک کے سرکاری افسران کو حکومتی امور اور عوامی انتظامی نظام سے متعلق اپنے تجربات اور مہارتوں کے تبادلے کا موقع ملے گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرام نہ صرف پیشہ ورانہ روابط کو فروغ دیتے ہیں بلکہ دونوں ممالک کے افسران کے درمیان دیرپا تعلقات اور دوستی کے رشتے قائم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔


