ماہ صفر المظفر کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 جولائی کی شام ماہ صفر کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، یکم صفر 16 جولائی بروز جمعرات کو ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نیا چاند 14 جولائی کو دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر پیدا ہوگا، 15 جولائی کی شام ماہ صفر کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں چاند چاند دیکھا جا سکے گا، کراچی میں چاند دیکھنے کا آخری وقت رات 8 بج کر 28 منٹ تک ہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق چاند غروب آفتاب کے بعد کراچی میں تقریبا 64 منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔
گندم کی ترسیل پر پابندی ختم کی جائے، خیبرپختونخوا کا پنجاب حکومت سے مطالبہ
ماہ صفر اسلامی کیلنڈر کا دوسرا مہینہ ہے۔ چاند سے متعلق حتمی اور سرکاری اعلان متعلقہ ملکی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ فلکیاتی ڈیٹا سے رویت کے امکانات کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔
