چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر کو ہدایت کی ہے کہ خیبرپختونخواکامقدمہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لےکرلڑیں۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹوسےپی پی پی خیبرپختونخوا کےصدرمحمد علی شاہ باچا اورگورنرفیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پی پی پی کےمرکزی سیکریٹری ندیم افضل چن اور صوبائی وزیر شرجیل میمن بھی موجود تھے۔
بلاول بھٹوزرداری اورمحمدعلی شاہ باچاکےدرمیان صوبےکی سیاسی وتنظیمی صورتحال پرگفتگو ہوئی ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکوایبٹ آبادیوتھ کنونشن اورمانسہرہ عوامی رابطہ مہم پربریفنگ دی گئی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباداورمانسہرہ میں پارٹی تنظیم کی کارکردگی متاثرکن رہی۔
اس موقع پر گورنرفیصل کریم کنڈی نےبلاول بھٹو کوخیبرپختونخوامیں گندم کےبحران سےآگاہ کیا،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے خیبرپختونخوامیں گندم کےبحران پرتشویش کا اظہار کیا۔
گلگت میں وزیراعلیٰ پی پی کا ہی ہوگا، حکومت بنانا ہمارا حق ہے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو نے گورنرکو ہدایت کی کہ سی این جی کی طرح گندم بحران کےحل کیلئےبھی اپناکرداراداکریں،بلاول بھٹوکوبجٹ میں فاٹااورپاٹا پرعائد ٹیکس، خیبرپختونخوامیں قیام امن کےحوالےسے بھی بریفنگ دی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فاٹااورپاٹا کےعوام کےحقوق کےلئےآوازبلندکرتارہوں گا۔
