ترجمان آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی پرتشدد کارروائیوں میں 4 اہلکار شہید اور 89 زخمی ہوئے،شرپسندوں کو کنٹرول کرنے کیلئے لا انفورسمنٹ فورسز کی معقول تعداد موجود ہے۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں کہیں شٹرڈاؤن اور کہیں معمولی پہیہ جام ہے،پولیس کی جانب سے کاروبار کرنے والوں کو تحفظ دیا جا رہا ہے،علاقے میں کاروبارزندگی اور ٹریفک رواں دواں ہے۔
لیک مبینہ آڈیو پرحکومت متحرک، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیخلاف تحقیقات کا اعلان
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کیخلاف 84 مقدمات درج ہو چکے،ملوث ملزمان میں سے 425 شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار شرپسندوں کے قبضہ سے اسلحہ، حساس آلات اور دستاویزات برآمد ہوئے۔
400سے زائد شرپسندوں کے نام فورتھ شیڈول میں درج کروائے جا رہے ہیں،آزادکشمیر میں لااینڈ آرڈر کی صورتحال تسلی بخش ہے،اضلاع کے درمیان ٹریفک کی آمدورفت جاری ہے۔
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار
آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس کھلے اور ٹریفک بحال ہے،عوام پرامن رہیں، افواہوں پر یقین نہ کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں،عوام حساس مقامات اور غیر قانونی اجتماعات سے دور رہیں۔
