جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا،آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کے مطابق تنظیم کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 2014 کے تحت کالعدم قرار دیا گیا،جموں کشمیر ایکشن کمیٹی، جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کو فرسٹ شیڈول میں شامل کیا گیا۔

صدر آزاد جموں نے تنظیم کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دے دی،حکومت آزاد کشمیر کے مطابق تنظیم کیخلاف امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کے معقول شواہد موجود ہیں۔
آزادکشمیر حکومت نے سفری ایڈوائزری جاری کردی
تنظیم ریاست میں انتشار پیدا کرنے میں ملوث پائی گئی ،تنظیم عوام کو خوفزدہ کرنے اور معاشرے میں عدم تحفظ پیدا کرنے میں ملوث ہے۔
کالعدم قرار دی گئی تنظیم کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،نوٹیفکیشن کی کاپیاں تمام وزرا، وفاقی وزارت داخلہ اور متعلقہ اداروں کو ارسال کردی گئیں۔
نوٹیفکیشن آزاد کشمیر کے صدر، وزیراعظم، چیف سیکرٹری اور سیکرٹریز کو بھی بھجوا دیا گیا،تمام ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کو نوٹیفکیشن ارسال کردیا گیا،مظفرآباد، پونچھ اور میرپور ڈویژنز کی انتظامیہ اور پولیس حکام کو بھی ہدایات جاری کردی گئیں۔
