سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دھاندلی کا شور مچانے والے خود بے ضابطگی کرتے ہوئے پکڑے گئے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے نواز شریف اور مریم نواز پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور میرپور ڈویژن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی عوامی خدمت کی سیاست پر اعتماد کا ثبوت ہے۔
Senior Punjab Minister Maryam Aurangzeb said that the people of Mirpur and Muzaffarabad had already shown their support for PML-N and would formally endorse it through voting on August 2. However, these remarks represent a political statement, and the actual outcome will only be… pic.twitter.com/5Tg1AyweCA
— Fetch Pakistan (@FetchPakistan) July 28, 2026
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے میرپور ڈویژن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ووٹ کی طاقت سے ترقی کے سفر کو مزید آگے بڑھائیں گے اور آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے ایجنڈے پر تیزی سے عمل جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جبکہ عوامی فلاح کے منصوبے بھی ان کی قیادت میں جاری ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کشمیر کے نوجوان بھی لیپ ٹاپس اور اسکالرشپس کے مستحق ہیں اور انہیں بھی ایسے مواقع فراہم کیے جانے چاہییں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ آزاد کشمیر کی ترقی میں کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جبکہ آج پاکستان عالمی امن کے لیے ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
انتخابی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مخالفین کے دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دھاندلی کا شور مچانے والے خود بے ضابطگی کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مخالفین انتخابات جیتنا چاہتے ہیں تو انہیں بھی نواز شریف اور مریم نواز جیسی قیادت سامنے لانا ہوگی۔
ووٹ کی گنتی جو بھی ہو پیپلز پارٹی اکثریت سے جیت چکی،بلاول بھٹو
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت 42 ہزار کلومیٹر سڑکیں تعمیر کر چکی ہے، اور جب ترقیاتی منصوبوں کے شواہد اور ویڈیوز دکھائی جاتی ہیں تو مخالفین کے پاس جواب نہیں ہوتا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کا جوش و جذبہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی نوید ہے، جبکہ 2 تاریخ کو مظفرآباد اور مہاجرین کی نشستوں کے نتائج بھی سامنے آ جائیں گے۔
