مالی سال 26-2025میں لائیواسٹاک شعبےکی شرح نمو 3.8فیصد رہی۔
اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال ماہی گیری کےشعبےمیں 1.7فیصد نمو ریکارڈ کی گئی ، ملک میں گائیوں کی تعداد8فیصداضافےکیساتھ 6کروڑ19لاکھ 60ہزارتک پہنچ گئی۔
وفافی بجٹ 12 جون دن 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
بھینسوں کی تعداد میں سالانہ 3فیصداضافہ ہوا جس کے بعد بھینسوں کی تعداد4 کروڑ 91 لاکھ سے تجاوز کر گئی،بھیڑوں کی تعداد میں 2 فیصد اضافہ ہوا،تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ تک پہنچ گئی۔
بکریوں کی تعداد سالانہ 2.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 9 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھ گئی،اونٹوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ، گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ تک ہے۔
بجٹ میں میک اپ، پرفیوم، برانڈڈ ملبوسات اور ذاتی نگہداشت کی درآمدی اشیا پر ڈیوٹی میں کمی کا امکان
اسی طرح خچروں کی تعداد 1.8 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 2 لاکھ تک پہنچ گئی،گدھوں کی تعداد سالانہ 1.9فیصد اضافے سے 61لاکھ 60ہزارتک پہنچ گئی۔
