پی ٹی آئی نے رابطہ کمیٹی ارکان کو ناراض ایم پی ایز سے رابطوں سے روک دیا۔
جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میڈیا میں اندرونی معاملات اٹھانے والے ارکان سے رابطے نہ کیے جائیں، پارٹی پر دباؤ ڈالنے والے ارکان سے ملاقاتیں نہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ، تمام ایم پی ایز سہیل آفریدی کیساتھ ہیں ، بیرسٹر گوہر
ایسے وفود سے ملاقات بھی ممنوع ہے جن میں متعلقہ افراد شامل ہوں،ارکان کی شکایات مقررہ پارٹی چینلز کے ذریعے سنی جائیں گی،شکایات کا حل مناسب پارٹی فورمز کے ذریعے کیا جائے گا۔
میڈیا بیانات کے ذریعے دباؤ ڈالنے والوں کو پذیرائی نہیں ملے گی،اندرونی معاملات عوامی سطح پر لانے والوں کی حوصلہ افزائی نہیں ہوگی۔
پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر خان گرفتار
رابطہ کمیٹی ارکان کو ہدایت نامے پر سختی سے عملدرآمد کا حکم جاری کردیا گیا۔
