بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کے مداحوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ چند روز سے اداکار کی ایک تقریب میں سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں تاہم اب نئی تصاویر نے ان خدشات کو بڑی حد تک ختم کر دیا ہے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی چند تازہ تصاویر شیئر کیں، جس کے ساتھ لکھا کہ ’سلمان خان ڈر گیا، جو ڈر گیا وہ مر گیا‘۔
طلبہ احتجاج اور سونم وانگچک بھوک ہڑتال ختم کریں، سلمان خان کی اپیل
تصاویر میں اداکار مسکراتے ہوئے کیمرے کے سامنے پوز دیتے دکھائی دیے، جس پر مداحوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے سے کہیں زیادہ بہتر اور تندرست دکھائی دے رہے ہیں۔
Salman Khan darrrrr Gaya…. Hmmmm Joe darr gaya vo mar gaya.. pic.twitter.com/CPTQpxWRsP
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) July 24, 2026
اس سے قبل سلمان خان کی ایک عوامی تقریب میں شرکت کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جن میں ان کی ظاہری حالت دیکھ کر بعض مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تھا۔ کئی صارفین نے سوال اٹھایا تھا کہ آیا اداکار خیریت سے ہیں یا نہیں۔
صحت سے متعلق خبروں کے بعد سلمان خان نے ایک مختصر مگر معنی خیز سوشل میڈیا پیغام بھی شیئر کیا تھا، جسے مداحوں نے ان افواہوں کا جواب قرار دیا۔ بعد ازاں نئی تصاویر سامنے آنے پر مداحوں نے راحت کا سانس لیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
طلبہ کا احتجاج پرامن تھا، تشدد افسوسناک ہے،سلمان خان کا شدید ردعمل
سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد نے سلمان خان کی تصاویر پر مثبت تبصرے کیے۔ متعدد مداحوں نے لکھا کہ “بھائی جان پہلے سے زیادہ فِٹ لگ رہے ہیں”، جبکہ بعض نے کہا کہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین کرنے کے بجائے اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی تازہ تصاویر نے تمام خدشات دور کر دیے ہیں۔
واضح رہے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں میں ان کی صحت کے حوالے سے تشویش پیدا ہو گئی تھی۔
حال ہی میں ممبئی میں ایک سرکاری تقریب میں سلمان خان کی شرکت کی ویڈیوز سامنے آئیں، جن میں متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کو پہلے کے مقابلے میں کمزور اور تھکا ہوا قرار دیا۔ مداحوں نے مختلف پلیٹ فارمز پر تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ آیا سلمان خان کی طبیعت ٹھیک ہے یا وہ کسی صحت کے مسئلے سے دوچار ہیں۔
View this post on Instagram
کئی صارفین نے سلمان خان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ بعض نے ان سے آرام کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ تاہم کچھ مداحوں نے کہا کہ صرف تصاویر یا مختصر ویڈیوز کی بنیاد پر کسی کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں کرنا درست نہیں۔
سلمان خان کے بھائی سہیل کا بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے کا انکشاف
دوسری جانب سلمان خان نے ان افواہوں پر بالواسطہ ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر مختصر اور معنی خیز پیغام شیئر کیا، جسے مداحوں نے اس بات کا اشارہ قرار دیا کہ وہ خیریت سے ہیں۔ تاہم اداکار یا ان کی ٹیم کی جانب سے کسی نئی بیماری یا طبی مسئلے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ سلمان خان ماضی میں چہرے کے اعصاب سے متعلق بیماری ٹریجیمینل نیورالجیا (Trigeminal Neuralgia) میں مبتلا ہونے کا انکشاف کر چکے ہیں، جس کے علاج کا ذکر انہوں نے کئی برس قبل اپنے انٹرویوز میں بھی کیا تھا۔ حالیہ وائرل ویڈیوز کے بعد یہ خبریں دوبارہ زیرِ بحث آ گئی ہیں۔
For the last 1-2 days, negative PR has been going on against Salman regarding his health. Late at night, #SalmanKhan hit back hard on the faces of all the paid trolls who were calling him unhealthy and unfit, with the savage line: “Ap logo ki tabiyat kaisi hai?”💀 pic.twitter.com/72LsZWM6pr
— Neha (@Being_Nehu12) July 20, 2026
