بھارتی اداکارہ سونا کشی نے وزیرتعلیم کے استعفے پرمنفرد انداز میں جین زی کو خصوصی پیغام جاری کر دیا۔
بھارت کے نوجوان جین زیز کی بنائی گئی کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے بعد وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس پر اداکارہ سوناکشی سنہا نے منفرد انداز اپناتے ہوئے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اداکارہ سوناکشی سنہا نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بہت خوش نظر آئیں اور کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کر کے جین زی سے غلط فہمی پر معذرت بھی کر ڈالی۔
Sonakshi sinha after Dharmendra Pradhan resigns:-
"I'm an artist but genz are art. you guys literally brought government to their knees so I'm sorry for underestimating your power, you guys can do anything,I can't express my happiness"
She was first one to support… pic.twitter.com/XFqtpjR0Vg
— daksh. (@mythicbxrn) July 25, 2026
اداکارہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں سمجھتی تھی جین زی کچھ نہیں کرسکتے، یہ تھکتے اور گھر جاکر سوجاتے ہیں مگر انہوں نے تو تاریخ رقم کردی ہے، اداکارہ نے کہا کہ جین زی آپ کو سیلوٹ کرتی ہوں اور میں بھی اب جین زی بننا چاہتی ہوں۔
سوناکشی سنہا نے کہا کہ میں ایک فنکار ہوں، لیکن جین زی خود آرٹ ہیں۔ آپ لوگوں نے ثابت کر دیا کہ آپ کتنی طاقت رکھتے ہیں۔ آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں، میں اپنی خوشی کا اظہار نہیں کر سکتی۔
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی جانب سے طلبہ احتجاج سے متعلق سوشل میڈیا سرگرمیوں پر بحث شروع ہو گئی ہے، سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ سوناکشی سنہا نے بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے بعد فوری طور پر ایک ریل شیئر کی۔
پوسٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ کافی عرصے سے سی جے پی احتجاج سے متعلق روزانہ متعدد اسٹوریز اور ریلز شیئر کر رہی ہیں، جس پر بعض صارفین نے ان کی شمولیت اور مقصد پر سوالات اٹھائے۔
عامر خان کام سے واپسی پر کیوں رویا کرتا تھا ؟ اداکار کا جذباتی انکشاف
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی حمایت کو سراہا جبکہ بعض نے تنقید کرتے ہوئے مختلف آرا کا اظہار کیا تاہم سوناکشی سنہا کی جانب سے ان سرگرمیوں کے حوالے سے کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا۔
