وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، غیر معمولی جرأت اور بروقت کارروائی قابل ستائش ہے ، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ مہارت سے 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی، پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، آپریشن عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
معرکہ حق میں افواج نے جدید خود مختار نظام اور سائبر سیکیورٹی کے ذریعے سرحدوں کا دفاع کیا، وزیراعظم
واضح رہے گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنا کر 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 25 جولائی کو بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی سمیت خودکش حملہ آور کو چیک پوسٹ کی حدود سے باہر ہی تباہ کر دیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر چار دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ دہشتگرد چیک پوسٹ کی سیکیورٹی توڑنے میں ناکام رہے ، حملے سے چیک پوسٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
روایتی فائل نظام ختم، جدید نظام پر تمام وزارتیں عملدرآمد یقینی بنائیں، وزیراعظم
سکیورٹی اہلکاروں نے جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید تین دہشت گردوں کو ایک قریبی عمارت میں محصور کر دیا، جنہیں بعد ازاں کلیرنس آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا گیا۔
