چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا یا پارٹی کے اندر کوئی فارورڈ بلاک نہیں ، سب بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں متحد ہیں۔
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، ارکان کو اختلاف رائے کا حق ہے، تمام فیصلے اتفاق رائے سے کریں گے۔
پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر خان گرفتار
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اجلاس میں سب موجود تھے سوائے ان کے جو بیرون ملک تھے، یہ سہیل آفریدی نہیں، بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہے ،سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ تمام ایم پی ایز سہیل آفریدی کیساتھ ہیں۔
