پاکستان اور ویسٹ انڈیز pak vs win کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پہلا ٹیسٹ آج سے 29 جولائی تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں پاکستان نے بیٹنگ آرڈر میں اہم تبدیلی کی ہے، اوپننگ کی ذمہ داری اظان اویس اور امام الحق کو دی گئی ہے۔ شان مسعود تیسرے نمبر پر جبکہ بابر اعظم چوتھے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔ وکٹ کیپر محمد رضوان پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اتریں گے۔
Spin bowler Ali Usman receives his test debut cap from Salman Ali Agha | PCB#WIvPAK | #PakistanCricket pic.twitter.com/yq1lSnZdJZ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 25, 2026
پلیئنگ الیون میں سلمان علی آغا کو آل راؤنڈر کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے، جبکہ فاسٹ بالنگ اٹیک میں عامر جمال، خرم شہزاد، محمد علی اور محمد عباس شامل ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر علی عثمان بھی ٹیم کا حصہ ہیں اور انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے ڈیبیو کیا۔
علی عثمان کو ڈیبیو کیپ سلمان علی آغا نے دی، جس کے بعد ساتھی کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے انہیں مبارکباد دی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی تیاری اچھی ہے اور سیریز میں بہترین کارکردگی کے لیے پرامید ہیں۔
تلک ورما اور ایشان کشن کی شاندار بیٹنگ، بھارت نے زمبابوے کو بڑے مارجن سے شکست دے دی
بابر اعظم نے کہا کہ پچ میں نمی موجود ہوگی اور کوشش ہوگی کہ اس کا فائدہ اٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے اور اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرے گی۔
