وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی کے جدید ترین اسپتال کا افتتاح کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تربت میں فرنٹیئر کور بلوچستان (ساوتھ) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا،جہاں وہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس سے ملے اور دکھی انسانیت کی بھرپور خدمت کی تلقین کی۔
عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ممالک کو مل کر کام کرنا ہو گا، محسن نقوی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے او پی ڈی، مختلف وارڈز،ایم آر آئی، سی ٹی سکین رومز اور آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا، جدید اسپتال کو مختصر مدت میں مکمل کرنے پر آئی جی ایف سی بلوچستان (ساوتھ) اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایف سی اسپتال کو اتنی جلد فنکشنل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔تربت میں علاج معالجے کی جدید سہولتوں سے آراستہ اسپتال اشد ضرورت تھی۔تربت کی مقامی آبادی کو بھی علاج معالجے کی یہ بہترین سہولت میسر ہو گی۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو ایف سی اسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولتوں کے بارے بریفنگ دی گئی،آئی جی ایف سی بلوچستان (ساوتھ) میجر جنرل بلال سرفراز خان نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فورس کی پیشہ وارانہ تربیت اور فیلڈ آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی۔
حکومت آئینی مدت پوری کریگی، پریشانی کی ضرورت نہیں، محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی بلوچستان (ساوتھ) کی پیشہ وارانہ تیاریوں کو سراہا،انہوں نے فتنہ الہندوستان سمیت تمام کالعدم دہشتگرد گروہوں کیخلاف کامیاب آپریشنز پر ایف سی بلوچستان( نارتھ) کو خراج تحسین پیش کیا۔
