قومی اقتصادی سروے 26-2025 کے اہم نکات سامنے آ گئے۔ مالی سال 26-2025 میں لائیو اسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔
دستاویز کے مطابق رواں مالی سال گدھوں، گھوڑوں اور خچروں سمیت دیگر جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوا، جس کے بعد گدھوں کی تعداد 61 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی، سالانہ 1.9 فیصد اضافہ ہوا۔
خچروں کی تعداد 1.8 فیصد بڑھ کر 2 لاکھ 21 ہزار اور گھوڑوں کی تعداد 0.8 فیصد اضافے کے بعد 3 لاکھ 86 ہزار تک پہنچ گئی۔
حکومت کی بجٹ میں عوام پر ٹیکسوں کا نیا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں
ملک میں رواں مالی سال کے دوران بھینسوں کی تعداد 3فیصد اضافے کے بعد 4 کروڑ 91 لاکھ اور گائیوں کی تعداد 6 کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی، جس میں 3.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ بکریوں کی تعداد 9 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھ گئی، سالانہ 2.7 فیصد اضافہ دیکھا گیا، بھیڑوں کی تعداد 1.2 فیصد بڑھ کر 3 کروڑ 35 لاکھ سے زائد ہو گئی، اونٹوں کی تعداد میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی تعداد 11 لاکھ 93 ہزارہو گئی۔
دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال ماہی گیری کے شعبے نے 1.7 فیصد نمو ریکارڈ کی۔
