بجلی صارفین پر ایک اور مالی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی۔
بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
نیپرا آج سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے اپریل کے مہینے کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت دائر درخواست پر سماعت کرے گی۔
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی، نوٹیفکیشن جاری
بجلی کی قیمت میں اضافے کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہو گا۔
بجلی مہنگی ہونے پر صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اربوں روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔
