توانائی کے شعبے میں خود کفالت کی جانب اہم پیش رفت سامنے آگئی جہاں جامشورو پاور پلانٹ درآمدی کوئلے سے تھر کول پر منتقلی کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس اقدام سے26 برس میں 3.239 ارب ڈالر بچت متوقع ہے۔
ڈورنیئر گروپ اور ای وائی پارتھینون نے بینک ایبل فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کر لی،وفاقی وزیر اویس لغاری کوفزیبلٹی اسٹڈی باضابطہ طور پر پیش کر دی گئی۔
بجلی اتنی سستی کریں گے کہ لوگ بیٹریاں چارج کر کے رات کو استعمال کریں، اویس لغاری
فزیبلٹی اسٹڈی کے مطابق منصوبے سے 2.113 ارب ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوگی،جامشورو یونٹ-1 کو 100 فیصد تھر لِگنائٹ پر منتقل کرنا تکنیکی طور پر قابلِ عمل ہے۔
پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ منصوبہ معاشی طور پر انتہائی فائدہ مند،ماحولیاتی طور پر قابلِ انتظام ہوگا،پاور سیکٹر کو 1.720 ارب ڈالر کے مجموعی فوائد حاصل ہوں گے۔
بجلی کی پیداوار کی لاگت میں 1.051 ارب ڈالر کی بچت متوقع ہے ،تھر کول مائنز کی توسیع سے 669 ملین ڈالر کے اضافی فوائد حاصل ہوں گے۔
ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کے اقدامات ختم کر دیئے، اویس لغاری
غیر ملکی قرضوں پر سود کی ادائیگی میں کمی سے 1.519 ارب ڈالر بچت ہوگی،جامشورو پلانٹ کی تبدیلی پر 86.2 ملین ڈالر کی سرمایہ جاتی لاگت آئے گی۔
منصوبہ وزیراعظم کے پاور سیکٹر ریفارم پلان کا اہم حصہ ہے،تھر کول کے استعمال سے تھرپارکر میں روزگار اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی متوقع ہے۔
منصوبے سے عالمی کوئلہ قیمتوں اور ڈالر کے اتار چڑھاؤ کے اثرات کم ہوں گے،پاور ڈویژن منصوبے کے نفاذ کی تیاری کے مرحلے میں داخل ہوگیا۔
اویس لغاری کا سخت ایکشن، میرٹ آرڈر کے بغیر بجلی خریداری پرانکوائری کا حکم
حکومت مقامی توانائی وسائل کے فروغ اور توانائی سلامتی کے لیے پُرعزم ہے،وزارت توانائی منصوبے کے نفاذ کے لئےریگولیٹری منظوریوں کا عمل شروع کرے گی۔
