فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی صدرمسعود پزشکیان کی ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی صورتحال، امن اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں پاکستان اور ایران کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق،باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا گیا۔
ایرانی صدر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔مسعود پزشکیان نے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف کی،ایرانی صدر نے تنازعات کے پرامن حل کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے عزم کا اعادہ کیا،پاکستان اور ایران نے خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کے فروغ پر زوردیا۔پاکستان خطے میں کشیدگی میں کمی اور مکالمے کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔
