اسلام آباد، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے میں مفاہمتی عمل کو نقصان سے بچانے کے لیے جنگ بندی کو جاری رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ امن کے تسلسل کے لیے تمام فریقین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور مثبت کردار کو قابل تحسین قرار دیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کا اجلاس، قانونی ہجرت کے فروغ اور سفارتی اصلاحات پر زور
گفتگو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور صورتحال پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
