میکسیکو کے صدر شین بام نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک فیفا ورلڈ کپ کے دوران ایران کی قومی فٹبال ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر شین بام کے مطابق میکسیکو کے پاس ایران کی ٹیم کے قیام سے انکار کرنے کی کوئی وجہ موجود نہیں۔ اور وہ اس حوالے سے مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکا نے آئندہ ورلڈ کپ کے دوران ایران کی میزبانی سے انکار کیا تھا، جس کے بعد میکسیکو کی جانب سے یہ پیشکش سامنے آئی۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں مشترکہ طور پر منعقد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹرویرات کوہلی اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑانے پر تنقید کی زد میں آگئے
یہ پیشرفت ورلڈ کپ سے قبل سفارتی اور کھیلوں کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت قرار دی جا رہی ہے، جس پر عالمی اسپورٹس حلقوں کی توجہ مرکوز ہے۔
