نئی دہلی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی آئی پی ایل میچ کے دوران اسپورٹس مین اسپرٹ سے متعلق رویئے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔
میچ کے دوران کوہلی اور آسٹریلوی کھلاڑی ٹریوس ہیڈ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ اور گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔ جس کے باعث میدان میں صورتحال کچھ کشیدہ رہی۔
ذرائع کے مطابق میچ کے اختتام پر روایتی ہینڈ شیک کے دوران ویرات کوہلی نے ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ جس پر شائقین کرکٹ اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کی تیاری، بہترین ون ڈے اسکواڈ بنانے پر کام کر رہے ہیں، مائیک ہیسن
مداحوں کا کہنا ہے کہ کرکٹ جیسے کھیل میں جیت اور ہار کے باوجود اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ ضروری ہوتا ہے اور کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔
