ملک میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی۔
گزشتہ روز سونے کے فی تولہ نرخ میں 6 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی ، آج سونا مہنگا ہو گیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 5000 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کے نرخ میں 4287 روپے کا اضافہ ہونے سے نئے نرخ 4 لاکھ 7 ہزار 546 روپے ہو گئے ہیں۔
تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4530 ڈالر ہو گئی ہے، ملک میں چاندی کے نرخ میں 60 روپے اضافہ ہونے سے فی تولہ قیمت 8034 روپے ہوگئی ہے۔
