ماسکو: روس نے اپنے خلائی پروگرام میں ایک نیا اور غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے راکٹوں پر اشتہارات دکھا کر کروڑوں روبیلز کمانا شروع کر دیئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ برس روسی پارلیمنٹ ڈوما نے ایک بل منظور کیا تھا جس کے بعد ملک کی خلاف ایجنسی روس کوسموس کو یہ اجازت دی گئی کہ وہ اپنے راکٹوں پر بڑے برانڈز کے لوگو اور سلوگنز لگا کر ان سے آمدن حاصل کر سکے۔
رپورٹس کے مطابق روس کوسموس نے رواں سال جنوری سے اپنی پہلی اشتہاری مہم شروع کی۔ اور متعدد قومی کمپنیوں کے اشتہارات راکٹوں پر نمایاں کیے گئے ہیں۔
ایجنسی حکام کے مطابق اشتہارات کی قیمت کا تعین ایک مخصوص فارمولے کے تحت کیا جاتا ہے۔ جس میں اشتہار کی جگہ، راکٹ کی سطح کا سائز اور مہم کی مدت کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگست کو چاند پر پراسرار دھماکا؟ ماہرین نے پیشگوئی کر دی
ماہرین کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف خلائی پروگرام کے لیے اضافی آمدن حاصل ہو رہی ہے۔ بلکہ روس کو عالمی سطح پر ایک منفرد مارکیٹنگ اور پبلک ریلیشنز کا موقع بھی مل رہا ہے۔
