وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی، وزیر خارجہ نے رکن ممالک کے وفود کے سربراہان کے ہمراہ کرغز صدر سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستانی قیادت کا پیغام کرغز صدر تک پہنچاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرغزستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ پاکستان ایس سی او چارٹر اور شنگھائی اسپرٹ پر غیر متزلزل یقین رکھتا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ باہمی اعتماد، احترام، مشترکہ ترقی اور خوشحالی ہی شنگھائی اسپرٹ کی بنیاد ہے، محاذ آرائی پر مبنی سیاست اور جارحیت کو پالیسی کا ذریعہ بنانے سے گریز کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا راستہ ہموار کیا، ایس سی او ممالک کے درمیان رابطوں،غربت کے خاتمے اور تعاون کو فروغ دینا ہو گا۔
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ سی پیک ایس سی او کے علاقائی روابط اور اقتصادی انضمام کے وژن سے ہم آہنگ منصوبہ ہے، پاکستان ستمبر میں ایس سی او سربراہان مملکت کونسل کی چیئرمین شپ سنبھالنے کے لیے تیار ہے، پاکستان 2027 میں ایس سی او سربراہان مملکت اجلاس کی میزبانی کریگا۔اسحاق ڈار نے رکن ممالک کواجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔
اس کے علاوہ اسحاق ڈار نے چین ، ایران ، قازقستان ، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قازقستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور قازقستان کے صدر کے دورہ پاکستان کے بعد تعلقات میں مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met with the Deputy Prime Minister/Foreign Minister of Kazakhstan, Yermek Kosherbayev, on the sidelines of the SCO CFM Meeting in Kyrgyzstan.
The two leaders reviewed the positive momentum in… pic.twitter.com/Uln3yY6SOy
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 25, 2026
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت، توانائی ،سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ اور علاقائی روابط میں تعاون کو فروغ دینے پراتفاق کیا۔
قازقستان کے وزیر خارجہ یرمیک کوشیربایف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور اسحاق ڈار کو قازقستان کے دورے کی دعوت دی۔
چینی وزیر خارجہ سے ملاقات میں اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی، اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی۔
علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے تاجکستان کے ہم منصب سراج الدین محرالدین سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط اور بہتر بنانے کا عزم کیا گیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met with the Foreign Minister of Tajikistan, Sirojiddin Muhriddin, on the sidelines of the SCO Council of Foreign Ministers Meeting in Cholpon-Ata, Kyrgyzstan.
The two sides reaffirmed the… pic.twitter.com/w610US4ZEV
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 25, 2026
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ملاقات میں ثقافتی اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا گیا اور تجارت ، سرمایہ کاری اور دو طرفہ شراکت داری مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ تاجکستان کے وزیر خارجہ کی خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے ازبکستان کے ہم منصب بختیار سیدوف سے بھی ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met with the Foreign Minister of Uzbekistan, Bakhtiyor Saidov @FM_Saidov, on the sidelines of the SCO CFM Meeting in Cholpon-Ata, Kyrgyzstan.
The two Ministers reaffirmed the strength of the… pic.twitter.com/0YoWWFLLCu
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 25, 2026
ملاقات میں پاکستان ازبکستان اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور رابطہ کاری میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی ، ازبکستان کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران طے پانے والے معاملات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ازبکستان کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی ، دونوں رہنماؤ نے سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے امن کے فروغ پر اتفاق کیا۔
