ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے زبردست ردعمل سامنے آیا ہے۔
اسلام آباد کی سیشن عدالت نے ملزم عمر حیات کو ثنا یوسف کے قتل میں مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت، 20 لاکھ روپے جرمانہ اور 10 سال قید کی سزا سنائی۔ ثنا یوسف کو 2 جون 2025 کو ان کے گھر میں قتل کیا گیا تھا۔
Sana Yousaf ko insaaf milna zaroori tha court ka faisla misaal hai
— maham (@Aayat_9991) May 19, 2026
فیصلے کے بعد صارفین نے اسے انصاف کی فراہمی قرار دیا اور متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، جبکہ کچھ افراد نے سزاؤں کے نظام اور خواتین کے تحفظ سے متعلق سوالات بھی اٹھائے۔
ایک صارف مریم نواز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ “انصاف ہو گیا”، اور عدالت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔
Justive served: Session Court Islamabad announced the death sentence for the murderer of Sana Yousaf, Umar Hayat. The court also fined him 20 lac rs, also 10 years imprisonement on section 302.
Sana Yousaf was brutally murdered on June 2, 2025 at her residence in Islamabad. pic.twitter.com/7UCtiFnq6j
— Maryam Nawaz Khan (@maryamnawazkhan) May 19, 2026
سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اس کیس کو خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کی علامت قرار دیتے ہوئے سخت قوانین اور ان پر مؤثر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ کوئی بھی جرم پوشیدہ نہیں رہ سکتا۔ ثنا یوسف کو بھی آخرکار انصاف مل گیا۔
🚨آخرکار انصاف مل گیا۔ ایک سال کے انتظار کے بعد عدالت نے ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنادی۔ ایک یاد دہانی کہ کوئی بھی جرم ہمیشہ کے لیے پوشیدہ نہیں رہتا، اور ہر متاثرہ شخص انصاف کا مستحق ہے۔ pic.twitter.com/y9WuvJVDZP
— Farhad khan (@khanfarhad1212) May 19, 2026
واضح رہے کہ نور مقدم قتل کیس کے بعد دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں رونما ہونے والا یہ دوسرا ہائی پروفائل قتل کیس تھا جس نے ایک بار پھر ملک میں انصاف، سیکیورٹی اور خواتین کے تحفظ پر بحث کو تیز کر دیا تھا۔
ثنا یوسف قتل کیس ،اسلام اباد پولیس مجرم عمر حیات کو عدالت سے لے کر روانہ ہو گئی۔۔ pic.twitter.com/KxS9zXeBp3
— Hussain Ahmed Ch (@HussainAhmedCh8) May 19, 2026
لیکن نور مقدم کیس کی طرح اس کیس میں بھی قاتل کو قرار واقعی سزا دیے جانے کے عدالتی فیصلے پر صارفین کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی جانب سے سزائے موت کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کر رکھی ہے۔
