صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر زرداری نے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے بچوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسکول کی چھت گرنے سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
President Asif Ali Zardari and Prime Minister Shehbaz Sharif have expressed deep grief and sorrow over the loss of lives in the roof collapse at a private school in Peshawar. Both leaders extended condolences to the bereaved families and prayed for the deceased and the speedy recovery of the injured. The president also called for a comprehensive investigation and measures to ensure safety standards in educational institutions, while the prime minister directed that rescue operations be expedited.
@PresOfPakistan
@CMShehbaz#Peshawar #SchoolCollapse #PresidentZardari #PMShehbazSharif #PakistanTV
— Pakistan TV (@PakTVGlobal) October 15, 2026
وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور طبی امداد فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امدادی کارروائیاں تیز کی جائیں۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی جاں بحق بچوں کے لواحقین سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری امداد فراہمی کی ہدایت کی ہے۔
The tragic loss of innocent children in the school roof collapse in Peshawar’s Dir Colony is deeply heartbreaking. I have instructed the Education Advisor to submit a detailed report on the incident and directed the relevant authorities to ensure that the injured children receive the best possible medical care. I have also directed a province-wide structural safety audit of all educational institutions to identify potential risks and ensure that immediate corrective measures are taken wherever necessary.
We cannot allow the safety of our children to be compromised. My heartfelt condolences are with the bereaved families, and I pray for the swift recovery of the injured children.— Faisal Karim Kundi (@fkkundi) October 15, 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے طلبہ کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق بچوں کے غمزدہ والدین کے دکھ کو سمجھ سکتی ہوں۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ میں خاتون ٹیچر سمیت معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چھت گرنے سے بچوں اور خاتون ٹیچر کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے، غمزدہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔
‘حادثے کی اندوہناک خبر سے انتہائی صدمہ ہوا’
علاوہ ازیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسکول میں چھت گرنے کے نتیجے میں طلباء اور اساتذہ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی اندوہناک خبر سے انتہائی صدمہ ہوا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جاں بحق طلبا کے والدین کے غم کی شدت کا احساس ہے، انتظامیہ اپنی امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرے اور ملبے تلے دبے افراد کو فی الفور نکالے، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں لائے گئے زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے مؤثر انتظامات کئے جائیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سانحہ پشاور پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کا ضیاع دل دہلا دینے والا سانحہ ہے، سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور نے اسکول حادثے میں بچوں کی ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس مشکل گھڑی میں اپنے لوگوں کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔
Heartbroken at the tragic loss of lives of innocent children in Dir Colony Peshawar. It’s beyond words what we have seen in LRH , May Allah make it easy for all the families of the victims
— Samar Haroon Bilour (@SamarHBilour) October 15, 2026
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پشاور کا واقعہ قومی سانحہ ہے، بچوں کی اموات پر ہر دل رنجیدہ ہے، اللہ تعالیٰ بچوں کو مغفرت اور زخمیوں کو جلد صحتیابی اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرئے۔
پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں ایک ٹیچر سمیت 17 معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم اور افسوس ہے۔ اس المناک سانحے نے ہر دل کو سوگوار کر دیا ہے۔
اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔ آمین۔
معصوم بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع ایک قومی سانحہ ہے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی حفاظت اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔
— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) October 15, 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے بھی کا پشاور دیر کالونی واقعے میں بچوں کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ معصوم بچوں کی المناک اموات پر دل رنجیدہ ہے، واقعہ ہر دردِ دل رکھنے والے انسان کے لیے انتہائی افسوسناک ہے، بچوں اور خاتون ٹیچر کی المناک اموات پر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں راجا پرویز اشرف اور حسن مرتضیٰ نے بھی پشاور واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہیں، زخمیوں کے علاج اور متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد یقینی بنائی جائے۔
امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی ہدایت
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او پشاور کو امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی ہدایت کی ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کو فوری اور محفوظ انداز میں نکالا جائے۔
خیال رہے صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے دیر کالونی میں ایک نجی اسکول کی چھت گرنے سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق 28 بچے اور ایک خاتون ٹیچر جاں بحق جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 40 زخمی افراد میں سے 20 بچوں کی حالت تشویشناک ہے جن کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور بیشتر کو آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ہے۔


