پاکستان کی آئی ٹی اور ٹیکنالوجی برآمدات مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں نمایاں اضافے کے ساتھ ایک ارب 25 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ ستمبر میں ماہانہ بنیاد پر برآمدات دوسری بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں مشیر وزارت خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ ستمبر میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کی برآمدات 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو ماہانہ بنیاد پر 10 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 18 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہیں۔
خرم شہزاد نے بتایا کہ ستمبر میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی برآمدات کی مالیت دسمبر 2025 میں ریکارڈ کی گئی بلند ترین سطح سے صرف 20 لاکھ ڈالر کم رہی، دسمبر 2025 میں آئی ٹی برآمدات 43 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی تھیں۔
🇵🇰 𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻 𝗥𝗲𝗰𝗼𝗿𝗱𝘀 𝟮𝗻𝗱 𝗛𝗶𝗴𝗵𝗲𝘀𝘁 𝗠𝗼𝗻𝘁𝗵𝗹𝘆 𝗧𝗲𝗰𝗵 𝗘𝘅𝗽𝗼𝗿𝘁𝘀
Pakistan’s IT & Tech exports reached US$435 million in September 2026, the 2nd highest monthly level on record — just US$2 million short of the all-time high (US$437 million recorded in December 2025).
▪︎ +18% YoY
▪︎ +10% MoMThe momentum is building further:
▪️ 1QFY27 IT exports: US$1.25 billion
▪️ Growth: ~18% YoYTargeted incentives in Budget FY27 for the export sector in general, and the IT sector in particular, together with a strengthening digital economy, are increasingly supporting exports, non-debt foreign exchange earnings, high-value jobs and Pakistan’s integration with global markets.
Digital talent. Global markets. Growing exports. 🇵🇰
@GovtofPakistan @Financegovpk @MoITTOfficial @StateBank_Pak @MoIB_Official @PakPMO
#Pakistan #TechExports #ITExports #DigitalPakistan #EmergingPakistan #DigitalEconomy #Exports #Technology #EconomicGrowth
— Khurram Schehzad (@kschehzad) October 16, 2026
ان کے مطابق ستمبر میں برآمدات کا 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچنا اس شعبے کی مسلسل ترقی اور عالمی منڈی میں پاکستانی آئی ٹی خدمات کی طلب کو ظاہر کرتا ہے۔
ماہانہ بنیاد پر 10 فیصد اضافے سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں برآمدی سرگرمیاں بہتر ہوئی ہیں۔
مشیر وزارت خزانہ نے مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس عرصے میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کی مجموعی برآمدات ایک ارب 25 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔
آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کی برآمدات میں اضافے کو پاکستان کے لیے زرمبادلہ کمانے کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔
اس شعبے میں سافٹ ویئر، ڈیجیٹل خدمات اور ٹیکنالوجی سے متعلق دیگر برآمدی سرگرمیاں شامل ہیں، جو عالمی منڈی میں پاکستان کی موجودگی کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرتی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں ماہانہ اور سالانہ دونوں بنیادوں پر برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ماہانہ برآمدات دسمبر 2025 کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئیں۔
آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کی برآمدات میں مسلسل اضافے سے ملک کے برآمدی شعبے کو تقویت ملنے اور زرمبادلہ کے حصول میں مدد ملنے کی توقع ہے۔



