ائیر شو کے دوران امریکی نیوی کے دو لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست آئیڈاہو میں ائیر شو کے دوران امریکی نیوی کے 2 لڑاکا طیارے EA-18G گرولر فضا میں آپس میں ٹکرا گئے جس کے بعد دونوں طیارے زمین پر گر کر تباہ ہوگئے۔
Reportedly two US Navy F/A-18 fighter jets collided mid-air during an air show in Idaho. All pilots were ejected safely. pic.twitter.com/Lo16g1PUfR
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) May 17, 2026
حادثہ ماؤنٹین ہوم ائیر فورس بیس سے 2 میل دور پیش آیا، دونوں طیاروں کے 4 پائلٹس نے ایمرجنسی ایجیکٹ کرلیا۔
امریکی میڈیا کا کہناہے کہ امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حادثے کے بعد ماؤنٹین ہوم ائیر فورس بیس کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔
ایران نے امریکا کا ایک اور طیارہ تباہ کر دیا
حادثے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
