ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا،یکم محرم الحرام 17جون کو ہوگی جبکہ یوم عاشور 26جون بروز جمعہ ہوگا۔
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بادشاہی مسجد لاہور میں ہوا۔
خیبر پختونخوا حکومت کا یکم محرم الحرام پر عام تعطیل کا اعلان
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماہ محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
یکم محرم الحرام 17جون کو ہوگی، جبکہ یوم عاشور 26جون بروز جمعہ ہوگا۔
وزارت مذہبی امور نے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کردیا،ترجمان کا کہنا ہے کہ یکم محرم الحرام 1448 ہجری بدھ 17 جون 2026 کو ہو گا۔

یاد رہے اسپارکو نے بھی یکم محرم الحرام 1448 ہجری بدھ 17 جون کو ہونے کی توقع ظاہر کی تھی ،اسپارکو کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کا چاند 15 جون کو نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔
پنجاب بھر میں محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ
جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ نئے چاند کی پیدائش 15 جون کو صبح 7 بج کر 54 منٹ پر متوقع ہے،15جون کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے 50 منٹ ہوگی۔ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب قمر کا درمیانی وقفہ 40 منٹ رہنے کا امکان ہے۔
