خواتین کےوراثتی حقوق کاتحفظ یقینی بنانےکےلیے وفاقی آئینی عدالت نے بڑافیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ وراثت میں خواتین کاحق ریاست کانہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا بنایاہوا قانون ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نےیہ تاریخی فیصلہ بلوچستان کی خاتون کےمقدمے میں جاری کیا جس میں کہا گیا کہ قرآن پاک میں وراثت کےحق کویقینی بنایاگیا ہے،بدقسمتی سےہمارےمعاشرےمیں خواتین کووراثت سےمحروم کرنےکارجحان ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نے ہائیکورٹس کے اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا
خواتین کووراثت سےمحروم سماجی دباؤاورفراڈکےذریعے کیا جاتاہے،عدالتوں کی ذمہ داری ہےکہ خواتین کی وراثت کےمقدمات کاباریک بینی سے جائزہ لیں۔
کوئی بھی علاقائی روایت یا خاندانی نظام خواتین سےوراثت کاحق نہیں چھین سکتا،خواتین کووراثت کا حق نہ دینا ملکی قانون اوراللہ تعالیٰ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نےخاتون کےمقدمےمیں بلوچستان ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے درخواست گزار خاتون کےوالدین کی تمام جائیدادیں شیئرزکےتعین کیلئے سول کورٹ بھیجنےکاحکم دیا ہے۔
توہین عدالت کیس ، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کو نوٹس جاری کر دیا
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سول کورٹ آئین اورقانون کےمطابق تمام جائیدادوں میں شرعی وقانونی شیئرزکافیصلہ کرے۔
