وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی حالات کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کے اثرات عالمی منڈیوں پر پڑے، جس کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ہونے جا رہا ہے، جس سے خطے میں استحکام اور عالمی مارکیٹ میں بہتری آنے کا امکان ہے۔
پنجاب بجٹ میں صحت، تعلیم، اور اسپورٹس کے کونسے بڑے منصوبے تجویز کیے گئے؟
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کیلئے مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا ہے، ان کے بقول پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات، سفارت کاری اورامن کے فروغ کی حمایت کی ہے اورموجودہ صورتحال میں بھی ذمہ دارانہ کردار نبھایا۔
وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور ممکنہ معاہدے سے نہ صرف امن کی راہ ہموار ہوگی بلکہ عالمی معیشت اور توانائی کی منڈیوں پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
کابینہ نے وزیراعظم ، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو مبارکباد پیش کی، آج پنجاب کابجٹ پیش کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں عوام دوست بجٹ پیش کیا گیا، مشکل وقت میں اس سے بہتر بجٹ نہیں پیش کیاجاسکتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جائے گی، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا ، جو ٹیکس نہیں دیتے ان کو دینا پڑے گا۔
