روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر طنزیہ کارٹون بنانے کیلئے مشہور روسی فنکار سیمیون اسکریپیٹسکی کو پولینڈ میں نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔
پولش پراسیکیوٹرز کے مطابق پولینڈ میں سیمیون اسکریپیٹسکی پر 5 گولیاں چلائی گئیں، جن میں سے ایک گولی ان کے سر میں لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
ضلع لوبلن کے پراسیکیوٹر کے ترجمان مارسن کوزاک نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ واقعے کے سلسلے میں 2 بیلاروسی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
معروف ترک اداکارہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں
حکام کے مطابق ابھی تک کسی پر باضابطہ فردِ جرم عائد نہیں کی گئی، اور گرفتار دونوں بیلاروسی شہری تفتیشی اداروں کی تحویل میں ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق مقتول کی شناخت رابرٹ کُزوفکوف کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے فنی نام سیمیون اسکریپیٹسکی سے زیادہ معروف تھے۔ وہ ایک فنکار، طنز نگار اور پرفارمر تھے جو روسی حکومت اور صدر پیوٹن پر تنقید کے حوالے سے شہرت رکھتے تھے۔
پراسیکیوٹرز نے بھی تصدیق کی کہ مقتول اپنی فنی سرگرمیوں میں روسی حکام کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔
بھارتی اداکارہ سنچیتا اوگلے نے خودکشی کر لی
رپورٹس کے مطابق قتل سے صرف 3 روز قبل اسکریپیٹسکی برلن گئے تھے، جہاں انہوں نے روس کے یومِ خود مختاری کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ جس میں انہوں نے سابق سوویت رہنما جوزف اسٹالن اور پیوٹن کی علامتی اور طنزیہ تصویر پیش کی تھی۔
