بھارتی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی پابندی میں مزید توسیع کردی گئی،پی اے اے نے نیا نوٹم جاری کردیا۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ بھارتی طیارے 24 جولائی صبح 4 بجکر 59 منٹ تک پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گے۔
بھارتی طیاروں پر پابندی 16 جون شام 5 بجکر 50 منٹ سے نافذ رہے گی،پاکستان نے بھارتی سول و فوجی طیاروں کیلئے فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔
