ریاض سے سعودی وزارت خارجہ نے امریکا ایران معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور قطر کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا ہے۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ثالثی کے عمل میں دونوں ممالک کی سفارتی کوششیں قابل تعریف ہیں اور ان کا مثبت کردار خطے میں امن کے لیے اہم ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا اور ایران کی جانب سے ان ثالثی کوششوں پر مثبت ردعمل بھی قابلِ تحسین ہے، جو کشیدگی میں کمی اور سفارتی حل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت بحال، راستہ مکمل محفوظ ہے، امریکی صدر
بیان میں مزید کہا گیا کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو 28 فروری سے پہلے کی معمول کی صورتحال کے مطابق بحال کیا جانا ضروری ہے تاکہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل متاثر نہ ہو۔
سعودی وزارت خارجہ نے زور دیا کہ ایک ایسا مستقل معاہدہ ناگزیر ہے جو خطے کے تمام ممالک کے سیکیورٹی مفادات کو مدنظر رکھے اور ساتھ ہی ریاستوں کی داخلی خودمختاری کے اصولوں کا مکمل احترام کرے۔
ریاض کے مطابق خطے میں پائیدار امن صرف جامع اور باہمی احترام پر مبنی معاہدے سے ہی ممکن ہے۔
