ایران امریکا معاہدے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے، جس سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 70 روپے سے 100 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
تیل کی قیمتیں تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں، امریکی خام تیل اس وقت 75 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل 78 ڈالر فی بیرل فروخت ہو رہا ہے۔متحدہ عرب امارات کا مربن تیل 71 ڈالر فی بیرل میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے اس کا بھرپور فائدہ عوام کو پہنچانا چاہتے ہیں، ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بارے میں مشاورت جاری ہے، حتمی فیصلہ ہوتے ہی ورکنگ اور پھر قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران جنگ شروع ہونے سے قبل عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 73 ڈالر کے لگ بھگ تھی جو جنگ کے دوران بلند ترین سطح 126 ڈالر سے اوپر چلی گئی تھی۔
اب دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے کے بعد جس پر حتمی دستخط بروز جمعہ 19 جون کو ہو جائیں گے، تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔
People of Pakistan deserve a big reduction in petrol prices after this great deal. At least Rs. 200 per litre. https://t.co/BQMVKYm88T
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) June 15, 2026
معروف صحافی حامد میر نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ امن معاہدے کے بعد پاکستان کی عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم از کم فی لیٹر 200 روپے تک ریلیف ملنا چاہیے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کی وجہ سے اس بات کا قوی امکان ہے کہ قیمتوں میں کمی کم از کم 100 روپے یا ڈیڑھ سو روپے تک ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ ایران ، اسرائیل اور امریکا کی جنگ کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلا بڑا اضافہ 6 مارچ 2026 کو کیا گیا، اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔
پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے بڑی پیش رفت، روسی کمپنی کے ساتھ روڈ میپ طے
دوسری بار 3 اپریل کو پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت بلند ترین سطح 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی جب کہ ڈیزل کی قیمت 184 روپے بڑھا کر بلند ترین سطح 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی۔
اس کے بعد پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی بھی کی گئی ، اس وقت پیٹرول 373 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 378 روپے 78 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔
