امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے بعد سونے کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں سیشن کے دوران اضافہ دیکھا گیا۔
بدھ کے روز اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 4,341.12 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ اگست ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.2 فیصد اضافے کے بعد 4,361.10 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔
سونے کے علاوہ دیگر قیمتی دھاتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چاندی 0.3 فیصد بڑھ کر 70.38 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 1,812.80 ڈالر اور پیلیڈیم 0.3 فیصد بڑھ کر 1,355.65 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔
ایران امریکا کشیدگی سے سونا 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر
دوسری جانب امریکا ایران معاہدے کی خبروں کے بعد تیل کی قیمتیں تقریباً تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں ، کیونکہ عالمی منڈیوں میں ایرانی تیل کی ممکنہ واپسی سے افراطِ زر کے دباؤ میں کمی کی توقع پیدا ہوئی ہے۔
امریکی خام تیل اس وقت 75 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل 78 ڈالر فی بیرل فروخت ہو رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات کا مربن تیل 71 ڈالر فی بیرل میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
