وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ عوام نے امریکا ایران جنگ کی وجہ سے بہت تکلیف اٹھائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کا بجٹ متاثر ہوا۔
معاشی ترقی کی بنیاد رکھ دی گئی،مہنگائی اس حساب سے اب نہیں بڑھے گی،وفاقی وزیرخزانہ
وعدہ ہے اور وزیر اعظم کی ہدایت بھی ہے کہ جس حد تک ممکن ہوا قیمتیں کم کریں گے۔عالمی منڈیوں میں ایران کا خام تیل دستیاب ہو گا، اسی امید پر عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں۔
واضح رہے اگلے ایک ہفتے کیلئے پیٹرولیم مصنوعا ت کی نئی قیمتوں کا اعلان جمعہ کی شب ہوگا۔
