وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی ہے،بحران کےدوران پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی نہیں ہوئی۔
ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال مہنگائی ڈبل ڈیجیٹ میں رہی،پالیسی ریٹ ساڑھے 10سے ساڑھے 11 ہوگیا ،اگلے سال کاتخمینہ 8.2رکھاگیا ہے۔
ایران امریکا کشیدگی کے باعث تیل مہنگا ہوا، عظمیٰ بخاری
وزیراعظم شہبازشریف جمعرات کو جنیوا جارہے ہیں ،ایران امریکا معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد صورتحال میں بہتری کی امید ہے ،کل اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ برقرار رکھا،مہنگائی اس حساب سے اب نہیں بڑھے گی۔
معاشی ترقی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے،عوام اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کررہے ہیں،معاشی استحکام ہو تو بحران کاسامنا آسانی سے کیا جاسکتا ہے ۔
پیٹرول،ڈیزل اور ایل پی جی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنا رہے،وفاقی وزیر خزانہ
انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کے دوران وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ اپنے وسائل سے ریلیف اقدامات کرینگے،ہم 18بلین ڈالرز پر اس مالی سال کااختتام کریں گے۔
بجٹ میں معاشی استحکام سے معاشی ترقی کی طرف بڑھنے پر توجہ دی گئی،برآمدکنندگان کیلئے سپرٹیکس ختم کردیاگیا ہے۔
