ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے بعد پہلی بار ایرانی پارلیمنٹ کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے ترجمان کے مطابق یہ اجلاس اتوار کے روز منعقد ہوگا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ جنگی حالات کے پیش نظر پارلیمنٹ کا یہ اجلاس روایتی انداز کے بجائے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کیا جائے گا، تاکہ اراکین محفوظ ماحول میں اپنی رائے اور تجاویز پیش کر سکیں۔
ترک صدرکا یواے ای کے صدرسے رابطہ، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال
اجلاس میں خاص طور پر جنگ کے باعث پیدا ہونے والے معاشی اثرات، مالی دباؤ اور معیشتی خدشات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کا آخری عوامی اجلاس 16 فروری کو منعقد ہوا تھا، جس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اتنے اہم حالات میں قانون ساز ادارہ دوبارہ فعال ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ اجلاس ملک کی آئندہ پالیسیوں اور جنگی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلوں کی بنیاد بن سکتا ہے۔
