منیلا: فلپائن میں زلزلے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی گہرائی 29 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن کے جنوبی ساحل کے قریب مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجکر 34 منٹ پر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ زلزلے کی گہرائی 29 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز جزیرہ بلوط سے تقریبا 90 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
حکام کے مطابق زلزے کے باعث تاحال کسی جانی یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ اور شہریوں کے ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سے قبل رواں ماہ کی 8 تاریخ کو فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جس میں 19 افراد ہلاک اور 134 زخمی ہوئے تھے۔
گزشتہ روز وینزویلا میں آنے والے 2 طاقتور زلزلوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 235 ہو گئی۔
وینزویلا کے وزیر صحت کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 4 ہزار 300 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد لاپتہ ہیں ، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے منجمد اثاثوں سے امریکی مصنوعات خریدنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
زلزلے کے باعث اسکول بند اور ٹرین سروس معطل کر دی گئیں، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
