امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ معاہدے کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل کی قیمت 73 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 70، یو اے ای مربن 66 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ دیکھا جا رہا ہے۔ بدھ کے روز بھی برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں کی قیمتوں میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
ایران کو 21اگست تک تیل اور پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت
ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی پیش رفت کے بعد آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی معمول کے مطابق آمدورفت کی بحالی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر خطے میں امن و استحکام برقرار رہا اور تیل کی سپلائی میں اضافہ جاری رہا تو آنے والے دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان موجود ہے۔
