ترک صدر رجب طیب ایردوان نے یو اے ای کے صدرشیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اورعالمی امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ترک صدارتی دفتر کے مطابق گفتگو کے دوران ایران اورامریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں خطے کو درپیش مشکلات پر بھی بات ہوئی۔
ترک صدر نے موجودہ صورتحال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں استحکام کے لئے سفارتی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان اہم معاہدہ ہو گیا
انہوں نے یواے ای کیساتھ تجارت، توانائی اور قومی سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پرزوردیا، ترکیہ خطے کے تمام متعلقہ ممالک کیساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ امن واستحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتی راستے اپنانا ضروری ہیں، دونوں رہنماؤں نے خطے کی سلامتی کے لئے بات چیت اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
