متحدہ عرب امارات میں فضائی آپریشن دو ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ معمول پرآ گیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان اماراتی سول ایوی ایشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق 28 فروری کے بعد ملک میں فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق بحال کردیا گیا ہے، جس سے اندرون و بیرون ملک پروازوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔
اماراتی سول ایوی ایشن کے مطابق یہ فیصلہ آپریشنل اورسیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کیا گیا، جس میں تمام متعلقہ اداروں کی مشاورت شامل تھی۔
سعودی عرب نے کم عمر عازمین حج پر عائد پابندی ختم کر دی
حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال میں بہتری کے بعد فضائی آپریشن کو مکمل طور پر نارمل کردیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
بیان میں مسافروں اور ایئرلائنز کے عملے کے تعاون کو بھی سراہا گیا اور کہا گیا کہ اس دوران ان کی صبر و تحمل اور تعاون نے صورتحال کو بہتر انداز میں سنبھالنے میں اہم کردار ادا کیا۔
فضائی آپریشن کی بحالی کو خطے میں معمولات زندگی کی مکمل بحالی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
