امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن چانسلر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمن چانسلر کو علم ہی نہیں کہ وہ ایران کے بارے میں کیا بات کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فریڈرک مرز کا خیال ہے کہ ایران کا ایٹمی ہتھیار رکھنا ٹھیک ہے،اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار آگئے تو پوری دنیا یرغمال بن جائے گی۔
ٹرمپ ایران کی نئی تجویز سے ناخوش ہیں، امریکی عہدیدار کا دعویٰ
میں ایران کے ساتھ وہ کر رہا ہوں جو دوسرے ممالک یا صدور کو بہت پہلےکرنا چاہیے تھا،کوئی حیرت نہیں کہ جرمنی معاشی اور دیگر لحاظ سے اتنی بری حالت میں کیوں ہے؟
دوسری جانب امریکا نے ایران کے بینکنگ نیٹ ورک میں ملوث 35 اداروں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد کر دیں،امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک پابندیوں سے بچنے اور کئی ارب ڈالرز کی منتقلی میں سہولت فراہم کر رہا تھا۔
