نیپرا نے 25کلو واٹ اور اس سے کم سولر صارفین کیلئے لائسنس کی شرط ختم کردی۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری کی ہدایت پر پاور ڈویژن نے نیپرا کو خط لکھا تھا۔
حکومت کا سولر صارفین سے فیس وصولی کے معاملے پر نظر ثانی کا فیصلہ
پاور ڈویژن نے 25کلو واٹ اور اس کم سولر صارفین کیلئے نیپرا سے لائسنس ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔نیپرا نے پاور ڈویژن کے خط کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے تحت نہ صرف لائسنس کی شرط ختم کی گئی بلکہ چھوٹے سولر صارفین پر فی کلوواٹ فیس بھی ختم کر دی گئی ہے۔
