تہران: ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔ اور دشمن کی کسی بھی شرارت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیرونی طاقتوں کا ایران پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا دور ختم ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی حفاظت ایران کے ہاتھ میں ہے جبکہ انصار اللہ باب المندوب کے علاقے میں کنٹرول رکھتا ہے۔
انہوں نے پیرس اجلاس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے “تماشا” قرار دیا۔ جبکہ برطانیہ اور فرانس کو مداخلت سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں توسیع ہو جائیگی، ترک وزیر خارجہ
علی اکبر ولایتی نے اسپین کے مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ بعض یورپی ممالک حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کر رہے ہیں۔
