انقرہ: ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے کی خواہش موجود ہے۔ اور بات چیت کافی حد تک مکمل ہو چکی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چند اہم معاملات پر اختلافات اب بھی باقی ہیں۔ تاہم فریقین کے درمیان پیشرفت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی میں توسیع ضروری ہے تاکہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا امریکا کی نئی تجاویز پر غور شروع، مذاکرات میں سخت مؤقف برقرار رکھنے کا اعلان
ہاکان فیدان نے کہا کہ دنیا کسی نئی جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ اور اسی لیے امید ہے کہ ایران اور امریکا جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کر لیں گے اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
